تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس

- 17اگست اتوار کو جہانیاں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 12 اگست 2025 21:57

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس، 17اگست اتوار کو جہانیاں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا،جہانیاں کا امن وامان مثالی ہے،اسسٹنٹ کمشنرجہانیاں اور ایس ڈی پی او کا اجلاس سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق تحصیل امن کمیٹی جہانیاں کا اجلاس میونسپل کمیٹی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں 17اگست اتوار کو جہانیاں شہر میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم پر مجلس عزا ء اور ماتمی جلوس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ممبران امن کمیٹی چوہدری مظفر نذیر واہلہ،محمد عارف سعید،چوہدری بشارت محمود دھاریوال،ملک امانت علی،خالد شریف گجر،محمد شریف تونسوی،چوہدری خادم حسین،سید علی رضا شاہ،چوہدری شہباز علی شانی،آفتاب علی،شہزاد معین سیالوی ،عبدالرحمن خلیق سمیت دیگرموجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مذہبی رہنما و ممبران امن کمیٹی بھائی چارے اوررواداری کے پیغام کو عام کریں تاکہ چہلم کے موقع پر امن وامان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے کہا کہ جہانیاں میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے ممبران امن کمیٹی،مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،تاجروں ،شہریوں کا کردار قابل ستائش ہے ،انہوں نے بتایا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری نتظامات کیے جائیں گے۔ایس ڈی پی او جہانیاں ملک عبدالمجید نے اجلاس کو بتایا کہ چہلم کے موقع پر جہانیاں میں عاشورہ کی طرز پر سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے،جلوس کے راستوں پر پولیس و ایلیٹ فورس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :