ایوان بالا نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز( ترمیمی بل ) 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا

منگل 12 اگست 2025 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایوان بالا نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز( ترمیمی بل )2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز( ترمیمی بل )2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی۔بعدازاں ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :