ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیرِ اہتمام معرکہ حق نمائشی کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ

منگل 12 اگست 2025 22:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مانسہرہ کے زیرِ اہتمام معرکہ حق نمائشی کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا نمائشی مقابلہ منعقد کیا گیا۔منگل کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کے مطابق منعقدہ یہ ایونٹ ''معرکہ حق'' اور یومِ آزادی کے سلسلے میں جاری تقریبات کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے میدان کو جذبہ حب الوطنی سے بھر دیا۔ نمائشی مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کے درمیان جذبہ مسابقت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے بلکہ نوجوانوں میں حب الوطنی، ٹیم ورک اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم بھی ثابت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :