گلیات میں تین روزہ نوجوانان امن کانفرنس کا کامیاب انعقاد

منگل 12 اگست 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام گلیات میں تین روزہ یوتھ پیس کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ہمہ جہت اور تربیتی کانفرنس صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کو قیادت کی تربیت، ماحولیاتی تغیرات سے آگاہی اور مختلف مسائل حل کرنے کی مہارت فراہم کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔شرکاء نے اس دوران مختلف موضوعات پر منعقدہ جامع ورکشاپس، پینل ڈسکشنز اور خصوصی تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔ کانفرنس میں باہمی روابط اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام، موسیقی کی محفلیں اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی شامل تھیں جنہوں نے ماحول کو مزید خوشگوار اور مؤثر بنایا۔

متعلقہ عنوان :