شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام عالمی یوم نوجوان کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد

منگل 12 اگست 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام عالمی یوم نوجوان کے حوالے سے "بااختیار نوجوان۔ خوشحال پاکستان" کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو منعقدہ سیمینار سے سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں اور صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری نے اپنے الگ الگ خطاب میں کہا کہ ہنرمند نوجوان پاکستانی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ ملک کی ترقی اور سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ملک کی آبادی کا بڑا حصہ تقریباً 60 فیصد سے زائد 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے کہ یہ نوجوان اپنی اپنی تعمیری و مثبت صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرتی و سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاہم اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے نوجوانوں کے پاس محدود وسائل اور کم مواقع میسر ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نوجوانوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے ۔