حکومتی ملکیتی اداروں میں 6 ٹریلین کے خسارے کی جوابدہی ہونی چاہئے، سینیٹر شیری رحمن

منگل 12 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سینیٹر شیری رحمن نے حکومتی ملکیتی اداروں میں 6 ٹریلین کے خسارے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جوابدہی ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ری انشورنس کمپنی کے سی ای او کی مراعات 335 ملین روپے تین سال کے دوران ہیں، سیاستدانوں کا اس سے لینا دینا نہیں لیکن جب اس قدر عوامی پیسہ ہو اس کا آڈٹ ہونا چاہئے، یہ عوامی پیسہ ہے اس کی جوابدہی ہونی چاہئے۔