۰این اے 50 خانوزئی تا نیسی روڈ پر جاری تعمیراتی کام سست روی اور غیر معیاری ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

منگل 12 اگست 2025 20:05

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے این اے 50 خانوزئی تا نیسی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی ناقابل برداشت سست روی اور غیر معیاری معیارِ تعمیر کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوامی مفادات پر براہِ راست حملہ ہے۔ بیان میں کہا ہیں کہ ڈی بلوچ کنسٹرکشن کمپنی کرپشن، کمیشن اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہے۔

کمپنی نے منصوبے کے لیے قبل از وقت کروڑوں روپے وصول کیے، مگر تین سال گزرنے کے باوجود صرف 30 فیصد کام کر کے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا اور اب مکمل طور پر تعمیرات روک دی گئی ہیں۔ بیان میں کہا کہ خانوزئی تا نیسی روڈ تین صوبوں کو ملانے والی نہایت اہم شاہراہ ہے، جس پر روزانہ ہزاروں گاڑیاں اور تجارتی سامان لے جانے والے قافلے سفر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سست روی اور ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث اس شاہراہ پر روزانہ ٹریفک حادثات پیش آ رہے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈی بلوچ کنسٹرکشن کمپنی تعمیراتی قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس سارے عمل میں نیشنل ہاء وے اتھارٹی (NHA) کی حکام کی ملی بھگت شامل ہے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ کمپنی کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔شاہراہ میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کا معائنہ کر کے ناقص مٹیریل ہٹایا جائے۔ این اے 50 خانوزئی تا نیسی روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر معیاری اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ بیان میں نے دو ٹوک مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوامی حقوق، شفافیت اور معیارِ تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس منصوبے کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی