محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے 126 افسران کے زیر التوا ترقی کے کیسز صوبائی سلیکشن بورڈ کو بھجوا دیئے

منگل 12 اگست 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے 126 افسران کے زیر التوا ترقی کے کیسز صوبائی سلیکشن بورڈ کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی نظام کے استحکام کے لیے طویل عرصے سے 126 افسران کے زیر التوا ترقی کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر کے صوبائی سلیکشن بورڈ کو سفارش کے لیے ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل 126 افسران کے ترقی کے کیسز صوبائی سلیکشن بورڈ کو بھجوائے گئے ہیں جن میں 97 مرد اور 29 خواتین افسران شامل ہیں۔ تمام افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ یہ پیش رفت صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اسفند یار خان کی خصوصی دلچسپی، بروقت رہنمائی اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے اساتذہ کے مسائل کے فوری حل اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی عمل کو شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کرنے کے لیے واضح پالیسی اپنائی۔

متعلقہ عنوان :