راولپنڈی ، زیادتی کے 2 مقدمات میں مجرمان کی سزائیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2025 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے زیادتی کے 2 مقدمات میں مجرمان کی سزائیں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی عدالت نے مجرم راحیل کو عمر قید، 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،مجرم نے ٹیوشن پڑھنے والے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی تھی،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا،مجرم خلیل کو عمر قید، 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی،مجرم نے اپنی سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی تھی،واقعہ کا مقدمہ اپریل 2024 تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،مجرمان نے سزاؤں کے خلاف اپیل کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے مقدمہ کے ری ٹرائل کا حکم دیا تھا،مقدمات کے ری ٹرائل کے بعد مجرمان راحیل احمد اور خلیل کی سزائیں برقرار رکھی گئیں، معزز عدالت سے ری ٹرائل میں مجرمان کی سزائیں برقرار رہنا راولپنڈی پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کا ثبوت ہے،موثر پیروی مقدمہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن،تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :