سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکارازسنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئے

بدھ 13 اگست 2025 09:00

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سپین کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،روس کے آندرے روبلوف اور کیرن خچانوف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سربین حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ 0-2 سیٹس سے شکست دی تھی۔

روس کے ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکارازنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو سٹریٹ سیٹس میں کو4-6اور 4-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ہسپانوی کارلوس الکاراز کا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ اٹلی کے حریف کھلاڑی لوکا نارڈی سے ہوگا۔

تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں 27 سالہ روس کے ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کوسخت مقابلے کے بعد 7-6(5-7)،6-7(5-7)اور 5-7سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ تک رسائی حاصل کی،جہاں روسی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو کومیسا سے ہوگا۔روس کے ہی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے تیسرے رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی جینسن ٹائلر بروکسبی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔\932

متعلقہ عنوان :