معرکہ حق اوریوم آزادی کے حوالے سےاگوکی سیالکوٹ میں شہدائے پاکستان بائیک ریلی نکالی جائے گی

بدھ 13 اگست 2025 11:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) معرکہ حق اوریوم آزادی کے حوالے سےاگوکی سیالکوٹ میں شہدائے پاکستان بائیک ریلی نکالی جائے گی۔ ینگسٹر میلاد کمیٹی اگوکی سیالکوٹ کے مطابق آج مورخہ 13اگست بروز بدھ بعد از نماز عشا اگوکی ماڈل ٹائون سے اس ریلی کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ ریلی جامع مسجد ماڈل ٹائون اگوکی سے شروع ہو کر سبلائم چوک سیالکوٹ تک جائے گی جس میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا ئے خیر کی جائے گی۔

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ملک بھر میں نوجوان اپنے اپنے انداز میں اپنی محبتوں کا اظہار کر رہے ہیں ۔ جشن آزادی کی شاندار تقریبات منانے میں سیالکوٹ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔