اسرائیلی وزیر اعظم معاملہ فہمی کی صلاحیت سے عاری ، الجھن کا شکار ہو چکے ہیں، وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ

بدھ 13 اگست 2025 13:05

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو معاملہ فہمی کی صلاحیت سے عاری اور الجھن کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق کرسٹوفر لکسن نے بتایا کہ انسانی امداد کی کمی، لوگوں کی نقلِ مکانی اور غزہ کا الحاق انتہائی خوفناک ہے اور نیتن یاہو بہت آگے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ الجھن کا شکار ہو چکے ہیں۔ غزہ شہر پر حملہ بالکل اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے۔