ڈی پی او خیبر باڑہ سرکل کا پولیس چوکیوں اور تھانہ میلواڈ کا دورہ

بدھ 13 اگست 2025 13:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال نے باڑہ سرکل کی مختلف پولیس چوکیوں اور تھانہ میلواڈ کا دورہ کیا۔تر جمان خیبر پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی کے طریقہ کار، ناکہ بندی پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی انتظامات اور عوامی شکایات کے اندراج کے نظام کا سے جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی فوری اور مؤثر داد رسی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، عوامی مسائل سن کر ان کا بروقت حل نکالا جائے، اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس کا لازمی استعمال کرنے ، اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنے اور داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں و افراد کی سخت چیکنگ کی ہدایات دیں ۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کر کے تبتی دھوپ میں ایمانداری سے خدمات انجام دینے پر انہیں شاباش دی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا اور انہیں چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :