صادق آباد ،میپکو سرکل رحیم یار خان کے فہد رحمان آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے فوکل پرسن مقرر

بدھ 13 اگست 2025 13:18

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سرکل رحیم یار خان کے ڈائریکٹر آپریشنز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فہد رحمان ولد غلام مصطفیٰ، لوئر ڈویژن کلرک (LDC)، کو سرکل کے تمام آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فوکل پرسن / ہینڈلر مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فہد رحمان فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ایکس (ٹوئٹر)، یوٹیوب اور واٹس ایپ چینل پر میپکو کی عوامی آگاہی مہمات، اینٹی تھیفٹ کمپین، اور توانائی کے مؤثر استعمال سے متعلق مواد کی تیاری، اشاعت اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔

میپکو ترجمان کے مطابق اس تقرر کا مقصد عوام تک بروقت اور درست معلومات پہنچانا، توانائی بحران سے متعلق شعور اجاگر کرنا، اور بجلی چوری کی روک تھام میں عوامی تعاون کو بڑھانا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فوکل پرسن براہِ راست ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکو ہیڈکوارٹرز ملتان سے کوآرڈینیشن کریں گے تاکہ پالیسی اور ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام جاری رکھا جا سکے۔یہ تقرر فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔\378