چشتیاں ،چہلم حضرت امام حسین کے روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ڈی پی او بہاولنگر

بدھ 13 اگست 2025 13:19

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) چہلم حضرت امام حسین کے روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں ، جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، ضلع بھر میں 8جلوس اور 41مجالس منعقد ہونگی،شیڈول پروگرامز کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے میڈیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں۔

ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر نے چہلم حضرت امام حسین کے روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے تمام سیکیوٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

چہلم کے پر امن انعقاد کے لیے 181 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 14 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔ 1400 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

ایک مرکزی کنٹرول روم ڈی پی او آفس بہاولنگر میں قائم کیا گیاہے ۔ سیکیورٹی کومزید مؤثر بنانے کے لیے مجالس میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈی ٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جائیں گے، تمام جلوسوں کے لیے ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ ہوگا، شیڈولڈ روایتی اور لائسنسی پروگراموں کو بروقت مقررہ روٹ پر مکمل کروانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :