کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:23

کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا دیگر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ کراچی میں یکم جون 2025 سے کم شدت کے زلزلے کے 57 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 کے درمیان تھے، جس کی وجہ لانڈھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :