ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:43

ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) سستے داموں پرکشش نمبروں کی نیلامی ختم، ایکسائز حکام نے پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق 64 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ کیا جائے گا۔ای آکشن میں نمبر 1 اور 786 کی بنیادی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ پرکشش نمبروں کی قیمت 10 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈبل نمبروں کی قیمت 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار اور ٹرپل نمبروں کی قیمت ڈھائی ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی جائے گی۔ترجمان حکام کے مطابق 999 نمبروں کی سیریز میں 10 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ نئے سسٹم کے آغاز کے بعد رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر نمبروں کا اجرا کیا جائے گا۔ اس وقت روزانہ 3 سیریز گاڑیوں اور 1 سیریز موٹر سائیکلوں کی جاری کی جا رہی ہے۔ڈی جی ایکسائز نے بنیادی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔