ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کوہستان اپر کی ہدایات پر ضلع کی تمام نجی لیبارٹریوں کو مفت ملیریا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئیں

بدھ 13 اگست 2025 16:56

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایات پر بدھ کو ضلع کی تمام نجی لیبارٹریوں کو مفت ملیریا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئیں۔ یہ کٹس پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالمجید اور لیڈی ہیلتھ ورکر (ایل ایچ ڈبلیو) کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فضل اکبر نے آر ایچ سی داسو میں منعقدہ ایک تقسیم تقریب کے دوران حوالہ کیں۔

اس اقدام کا مقصد ملیریا کی بروقت تشخیص اور موثر علاج کو یقینی بنانا ہے تاکہ ضلع میں جاری عوامی صحت کے اقدامات کو مزید تقویت دی جا سکے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جامع حکمتِ عملی ترتیب دینا اور ضلعی سطح پر حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانا تھا، تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باہمی تعاون اور فوری رابطہ کے ذریعہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :