جرمنی میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والے مزید پاور پلانٹس کی تیز رفتار تعمیر کا منصوبہ شروع

بدھ 13 اگست 2025 17:08

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)جرمنی کی حکومت نے گیس سے بجلی پیدا کرنے والے مزید پاور پلانٹس کی تیز رفتار تعمیر کا منصوبہ شروع کر دیا ہے جس سے ماحولیاتی پالیسیوں سے انحراف کے خدشات اور اتحادی حکومت کی صفوں میں بھی بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق چانسلر فریڈرک مرز کی قیادت میں قائم مخلوط حکومت نے یورپ کی مشکلات سے دوچار سب سے بڑی معیشت کو بحال کرنا اپنی ترجیح قرار دیا ہے اور مقف اپنایا ہے کہ ملک کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے لیے قابل اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی ضروری ہے تاہم ناقدین کا کہنا تھا کہ فوسل فیول پیداوار میں اضافے کا یہ منصوبہ نئی حکومت کے تحت گرین پالیسیوں سے انحراف کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :