بھارت، منی پور میں بھارتی پرچم نذرآتش، کشیدگی میں اضافہ

منی پور میں ہندوتوا کے مظالم سے تنگ آکر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے قبائل ایک علیحدگی ریاست جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بھارت سے مکمل آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں

پیر 29 ستمبر 2025 14:34

بھارت، منی پور میں بھارتی پرچم نذرآتش، کشیدگی میں اضافہ
امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں آزادی پسند وں نے اپنے غم وغصے کا اظہارکرنے کے لئے بھارتی پرچم کو نذرآتش کردیا ہے جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ رسی سے لٹکے ہوئے بھارتی پرچموں کو ایک شخص نذرآتش کررہا ہے۔ واضح رہے منی پور میں ہندوتوا کے مظالم سے تنگ آکر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے قبائل ایک علیحدگی ریاست جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بھارت سے مکمل آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔