پاکرانے لکی انوسٹمنٹ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ AM2+اپ گریڈ کردی

بدھ 13 اگست 2025 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)نے لکی انوسٹمنٹ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ مثبت آئوٹ لک کے ساتھشAM2+ص میں اپ گریڈ کر دی ہے۔لکی انوسٹمنٹ نے اپنے آپریشنز کے چند ماہ کے اندر 4فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر حاصل کرلیا ہے اور یہ کامیابی اسلامک ایسٹ مینجمنٹ سیکٹرمیں کمپنی کی غیر معمولی ترقی کی عکاسی ہے ۔

لکی انوسٹمنٹ ایک مکمل اسلامک ایسٹ کی مینجمنٹ کمپنی کے طورپرپاکستان میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے اوّلین انتخاب بننے کیلئے پُرعزم ہے۔ کمپنی کا نقطہ نظر پائیدار ترقی، مالیاتی شمولیت، سالمیت اور جدّت پر مبنی ہے۔ لکی انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب نے کہاکہ اس اہم سنگِ میل کو حاصل کرنے پر ہم اللہ تعالیٰ اور اپنے قابلِ قدر سرمایہ کاروں کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

اپ گریڈڈ ریٹنگ ہمارے مضبوط اسپانسرز کی سپورٹ، مضبوط گورننس فریم ورک اور پیشہ ورانہ مینجمنٹ ٹیم کاثبوت ہے۔ ہم انڈسٹری میں نئے اسٹینڈرڈز قائم کرنے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم ہیں۔ پاکراکی اپ گریڈ ڈ ریٹنگ کمپنی کے مضبوط سرمائے، موئثر گورننس اوربورڈ اور کلیدی کمیٹیوں کے فعال کردار سمیت اسٹریٹجک اسپانسرز کی شمولیت کو نمایا کرتی ہے۔

اپ گریڈڈ ریٹنگ کمپنی کی مینجمنٹ ٹیم کی مہارت اور تجربہ کی بھی عکاسی ہے جس کاشاندار ٹریک ریکارڈ مارکیٹ میںایک پہنچان ہے۔ مستحکم آئوٹ لک کمپنی کی مستقبل کی پختہ حکمتِ عملی اواس کی ترقی کی صلاحیت کا بھی اظہار ہے ۔ لکی انوسٹمنٹ اپنے ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے ، طویل المدّتی ویلیواور اسلامک فنانس میں بہترین عالمی طریقوں پر عمل پیرا ہونے پرتوجہ مرکوز ہے۔

اپریل 2025میں اپنے فنڈکے آغاز سے لکی انوسٹمنٹ کے ایسٹ انڈر مینجمنٹ (AUM) 80ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ حال ہی میں حاصل کردہ وولینٹری پنشن اسکیم (VPS)لائسنس کے ساتھ کمپنی اپنی طویل المدّتی حکمتِ عملی کے تحت ریٹیل سرمایہ کاروں کی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے جلد ہی وولینٹری پنشن اسکیم (VPS)آفرز متعارف کرارہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل پنشن فنڈز قائم کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ فعال شراکت داری کررہی ہے۔