ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا قصور کا دورہ،ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا ئو پر بریفنگ

بدھ 13 اگست 2025 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بد ھ کے روز قصور کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر آفس قصور میں ممکنہ سیلابی صورتحال بارے اجلاس کی صدار ت کی ، جس میں اے ڈی سی جی ، اے ڈی سی آر، اے سی سٹی، ریسکیو محکمہ آبپاشی لوکل گورنمنٹ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر قصور و چیف انجینئر آبپاشی لاہور زون نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا ئو کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی۔ڈی سی قصور نے بتایا کہ حساس مقامات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں،ریسکیو، آبپاشی، ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ عملہ فیلڈ میں تعینات ہے۔عوام میں مسلسل آگاہی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میںقصور میں ندی نالوں کی صفائی سے متعلق انتظامی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی اور اربن و دریائی سیلاب کی مینجمنٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کا ٹھیا نے دریائے ستلج کے پاٹ سے آبادیوں کے فوری انخلا کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ ہفتے دریائے ستلج کے بہائو میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈی سی قصورتمام ادارے سے کوارڈینیشن کو یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر طرح کے ایکوپمنٹ اور مالی امداد بارے تفصیل سے آگاہ کیا جائے تاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو فنڈز بر وقت جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :