قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں کلینیکل ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس

بدھ 13 اگست 2025 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پشاور میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں کلینیکل ایگزیکٹو بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیکل ڈائریکٹر، ہسپتال ڈائریکٹر اور تمام طبی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مریضوں کو معیاری، محفوظ اور بروقت طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے مختلف عملی اقدامات اور ضروری فیصلے کیے گئے۔اس موقع پرہسپتال کے نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تاکہ ہر شعبہ میں بہترین طبی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :