چنیوٹ ،وفاقی محتسب کے حکم پر، کھلی کچری سیشن کا انعقاد ایکسیین چنیوٹ کے دفتر میں کیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 19:27

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کے حکم پر، کھلی کچری سیشن کا انعقاد ایکسیین چنیوٹ کے دفتر میں کیا گیا۔ اس سیشن کی سربراہی انویسٹی گیشن آفیسر کامران مقصود نے کی۔کھلی کچری سیشن میں بڑی تعداد میں شکایت کنندگان نے شرکت کی اور وفاقی اداروں کے خلاف شکایات درج کرائیں۔

(جاری ہے)

متعدد شکایات کو فوری طور پر حل کر لیا گیا جبکہ باقی شکایات کو قانونی طریقہ کار کے تحت نمٹانے کے لیے درج کیا گیا۔اس سیشن کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل فراہم کرنا اور شکایت کنندگان کو انصاف فراہم کرنا تھا۔وفاقی محتسب کا دفتر ہمیشہ عوام کی سہولت کے لیے کھلا ہے اور ایسے سیشنز کا انعقاد عوامی شکایات کی بروقت اور موثر حل کے لیے جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :