ایف آئی اے پشاورزون کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 19:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایف آئی اے پشاور زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے پشاور حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملک خان اور عمران گل شامل ملزمان کو صوابی اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ملزمان سے 1705 سعودی ریال، 200 امریکی ڈالر، برطانوی پاونڈ، یو اے ای درہم بھی برآمد کئے گئے ۔

کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی قبضے میں لے گئے ۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔