قومی اسمبلی کاملک میں خطرناک شرح سے بڑھتی آبادی پر تشویش کا اظہار ،قرارداد منظور

بدھ 13 اگست 2025 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)قومی اسمبلی نے ملک میں خطرناک شرح سے بڑھتی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی ، جس میں حکومت پر زور دیاگیا کہ وہ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہاگیا کہ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافہ کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے،جو عوام کی بہبود کے اقدامات پر بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے،بالخصوص صحت،تعلیم، روزگار ہائوسنگ،چھت کی فراہمی جیسے بنیادی حقوق کی دستیابی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

قرارداد میں کہا گیاکہ اس سے پائیدار اقتصادی ترقی بھی متاثر ہوتی ہے، موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔قرارداد میں کہا گیاکہ آبادی میں کمی سے قومی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں اور سب کو مساوی مواقع میسر آتے ہیں۔قرارداد میں کہاگیاکہ حکومت اس حوالے سے مناسب اور فوری اقدامات اٹھائے۔سپیکر نے قراداد ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دے دی۔