نوشہرہ ، سڑک کے درمیان نصب بم کا دھماکا

دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، پولیس

بدھ 13 اگست 2025 21:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)نوشہرہ میں مردان روڈ پر سڑک کے درمیان نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں مردار روڈ رسالپور میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا، بم سڑک کے درمیان نصب کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :