تھانہ ائیرپورٹ کی حدود شہیدن دم دموں کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 22:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)تھانہ ائیرپورٹ کی حدود شہیدن دم دموں کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، 06 ساتھی فرارترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے۔ مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو مخفی اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ انعام آفتہ ڈاکو رحموں پھلپوٹو اپنے ساتھوں سمیت باگھڑجی کے کچے سے قومی شاہراھ کی طرف بڑی واردات کے ارادے سے جا رہے ہیں۔

پولیس کو ایسی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ واردات کو ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا دوران تعاقب شہیدن دم دموں کے مقام پہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ انعامی آفتہ ڈاکو رحموں پھلپوٹو اپنے 05 ساتھیوں سمیت رات میں اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی ڈاکووں کی شناخت سجاد جتوئی اور زیشان عرف شوکت پھلپوٹو کے نام سے ہوئی زخمی ڈاکووں کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول برآمد کیا گیا جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔زخمی ڈاکووں ڈاکٹر کرپال داس کے حملے میں ملوث اور کیس میں نامزد تھے۔زخمی ڈاکووں کے کرمنل رکارڈ کی تفصیل ضلع کے مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جارہی ہے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بروقت بہترین کارروائی شاباش کا پیغام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔