صوابی ،پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الضلاعی سمگلر گرفتارکر لیا

بدھ 13 اگست 2025 22:06

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)صوابی کی تھانہ چھوٹا لاہور پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الضلاعی سمگلر گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او الطاف خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر علاقہ جلبئی کلوٹ موٹروے سروس روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو چیکنگ کی عرض سے روک لیا ،دوران تلاشی موٹرسائیکل ازقسم ہنڈہ 125ccکے خفیہ خانے سے 7122گرام چرس اور 622گرام آئس برآمد کرکے ملزم زر محمد ساکن جلبئی شیر آباد کو گرفتارکر لیا ملزم بھاری مقدار میں چرس اور آئس کو بذریعہ موٹرسائیکل از قسم ہنڈا 125ccکو دوسرے علاقے سپلائی کر رہے تھے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔