سرگودھا ریجن کی ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں تین روزہ معرکہ حق سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا

بدھ 13 اگست 2025 22:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سرگودھا ریجن کی ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں تین روزہ معرکہ حق سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا۔جس میں گزشتہ روز فٹبال،رسہ کشی،دو سو میٹر ریس،نعت خوانی، مقابلہ حسن قرآت، تقریری مقابلے کروائے گے اس موقع پر اراکین اسمبلی عامر عنایت شاہانی،ملک غضنفر عباس چھینہ، اے ڈی سی جنرل ڈاکٹر محمد ارشد وٹو اور تاجر شیخ محمد ایوب اور دیگر نے بطور مہمان شرکت کر کے کھلاڑیوں کو خوب داد دی اور کہا کہ جیل میں اسطرح کا تین روزہ یوم آزادی معرکہ حق سپورٹس فیسٹیول مثالی ہو گا۔

(جاری ہے)

جیل میں قیدیوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پرسپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد صدیق گل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس فیسٹیول پر بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ اور عامر عنائت شہانی نے کہا کہ جیل میں اس قسم کے پروگرام نہ صرف قیدیوں میں جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے کا سبب بنیں گی- بلکہ جیل باہر آنے پر ان کے اچھا شہری بننے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ سپرنٹینڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ سپورٹس فیسٹیول کا مقصد جیل میں بند قیدیوں کو یوم آزادی کے موقع پر آزاد ماحول سے روشناس کرانا ہے کیونکہ قیدی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔