پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں،تین ملزمان گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر کے چرس و شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 2 کلو 40 گرام چرس برآمد کی، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 1 کلو 330 گرام چرس برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :