
پاکستان بلا شبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
بدھ 13 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کومعرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن کے خلاف یہ فتح ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔
ہم ان شہداءکو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں نے اس فتح کی راہ ہموار کی ، ان کا جذبہ ایمانی ، بلند حوصلہ اور غیر متزلز ل عزم وطن عزیز کی بقاءو سلامتی اور تحفظ کیلئے یکجا رہنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ آپریشن معرکہ حق ملی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ تھا جس نے دشمن پر واضح کر دیا کہ ہم اپنی جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کی کسی بھی سازش یا حملے کا موثر جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جن کی وجہ سے آج ہم پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ بلاشبہ ہمارے اسلاف کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے، اس لئے اب اس مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں ایک آ زاد فلاحی ریاست اور ترقیافتہ ملک بنانا ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔ اس مقصد کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم علاقائی ، نسلی اورلسانی امتیازات اور تمام تر ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی حقیقی آزادی اور ترقی کیلئے یکجا ہو جائیں۔ہم آزادی کیلئے پیش کی گئی لاکھوں قربانیوں کی قیمت تو نہیں چکاسکتے البتہ آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کرکے اپنے اسلاف کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کےلئے ملک کو داخلی ، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے ایک آزادانہ اور دیرپا حکمتِ عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مالی خودکفالت اور معاشی استحکام ناقابل تسخیر قومی دفاع کیلئے ناگزیر ہے۔آئیں آج کے دن ہم سب اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کےلئے اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے اور ہم قومی مفادات کو سیاسی اور ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تحریک آزادی کے شہداءسمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.