Live Updates

جعلی حکومت جعلی سرویز کے سہارے جینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،بیرسٹرسیف

گیلپ عمران خان کے دور میں 150 روپے فی لیٹر پٹرول اور اب کے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کا بھی سروے اور موازنہ کرے چینی سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے بارے میں بھی سروے کیا جائے،مشیراطلاعات خیبرپختونخوا

بدھ 13 اگست 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گیلپ سروے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت جعلی سرویز کے سہارے جینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،انہوں نے مشورہ دیا کہ جعلی حکومت جعلی سرویز پر دل نہ بہلائے، حقیقی سروے 8 فروری کو ہوا تھا جس میں عوام نے موجودہ جعلی حکومت کو اس کا اصلی چہرہ دکھایا تھا اور اس کی کارکردگی پر کاری ضرب لگائی تھی۔

آج بھی اگر عمران خان کو رہا کرکے شفاف الیکشن منعقد کیے جائیں تو سب کو معلوم ہو جائے گا کہ جعلی حکومت کی کارکردگی کیسی ہے۔ گیلپ عمران خان کے دور میں 150 روپے فی لیٹر پٹرول اور اب کے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کا بھی سروے اور موازنہ کرے۔

(جاری ہے)

چینی سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے بارے میں بھی سروے کیا جائے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ عوام کو بے بنیاد سرویز سے دھوکہ نہیں دیا جا سکتاعوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ جعلی حکومت بے بنیاد سرویز پر دل خوش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اور فاقہ کشوں پر مجبور ہیں۔ مہنگائی نے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جبکہ شہباز شریف بے بنیاد سرویز پر دل خوش کررہے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا اگر انکی کارکردگی اچھی ہوتی تو فارم 47 کا سہارا نہ لیتا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات