دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر چینی خاتون کوہ پیما پتھر لگنے سے جاں بحق

بدھ 13 اگست 2025 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر چینی کوہ پیما جِنگ گوان بدھ کے روز اُس وقت جاں بحق ہو گئیں جب کیمپ ون سے اُترتے ہوئےپتھر لگنے سے ان کے سر پرشدید ضرب لگی ،گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فرا ق کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوہ پیما بلند کیمپ سے واپس آرہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شدید چوٹ سے کوہ پیما موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :