پ*ملازمین اومزدورپنشنرز آج جشن آزادی پر تنخواہوں اور پنشن سے محروم

۷2 ماہ ہوگئے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر سے محروم ،تنخواہیں نہ ملنے پرملازمین مزدورسراپا احتجاج

جمعرات 14 اگست 2025 00:20

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)صوبائی دارالحکومت میں انتہائی اہم ادارے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں دو ماہ سے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ تعینات نہ ہوسکا ، محکموں کی نا اہلی اور سینئر افسران کی عدم دلچسپی حکومت عدم توجہی کے باعث اہم ادارے کے امورچلانے والا کوئی نہیں ، ملازمین اور عملہ صفائی کے مزدور ریٹائرڈ ملازمین رواں جشن آزادی پر تنخواہوں اور پنشن سے محروم غریب ملازمین و مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے، تقریبا دو ماہ قبل سابق کمشنر کوئٹہ جنکے پاس کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج بھی تھا ، انہوں نے صوبائی حکومت کے احکامات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے خفیہ معاہدے کے تحت صفائی کا نظام ایک ٹھکیدار کے حوالے کیا ،جس پر شہریوں اور تاجروں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مزدور یونینزکو شدید تحفظات تھے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ٹھکیدار کے حوالے کرنے کے بعد سے ملازمین و مزدوروں کوتنخواہیں اورپنشن کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیںاس حوالے مزدور رہنماخان زمان حاجی بشیر احمد عابد بٹ نے کہا کہ اتنے اہم ادارے کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر کسی افسر کا نہ ہونا کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کے مسائل کے حل سے عدم دلچسی کی کھلی مثال ہے ،کوئٹہ اندرون بلوچستان کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن و میونسپل اداروں کے ملازمین کے مسائل میں بھی اضافے کی یہی وجہ ہے ،ادارے کے نا اہل اکانٹ افسرہو یا کوئی اوراسی نا اہلی کی وجہ سے ملازمین و مزدوروں اپنے بنیادی حقوق سے محروم اور انکے بچے فاقوں کا شکار ہیں غریب مزدور کے بچوں کو بنیادی خوراک کے حصول کا شدید سامنا ہے رہنماں نے کہا کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن اس نا انصافی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے