گلگت میں یومِ آزادی پر 21 توپوں کی سلامی، وطن کی سلامتی کے لیے دعا

جمعرات 14 اگست 2025 15:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر گلگت کے وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز روایتی 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد ایف سی این اے کے چاک و چوبند دستے نے عسکری روایات کے مطابق سلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں شہریوں اور فوجی افسران نے بھرپور شرکت کی۔\378