ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے، یتن یاھو کا دعوی

پیر 29 ستمبر 2025 17:25

ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے، یتن یاھو کا دعوی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایران میں قریبا 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کے ذخائر کی معلومات موجود ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ کہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ تل ابیب نے یہ انٹیلی جنس معلومات واشنگٹن کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔نیتن یاھو نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہے، ہمیں اس کے مقام کے بارے میں بہت واضح اندازہ ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق موسم گرما کے آغاز میں ایران کے پاس ساٹھ فیصد خالص افزودہ یورینیم کی چار سو کلوگرام سے زیادہ مقدار موجود تھی۔ اس کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑی۔جب نیتن یاھو سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل جس کے بارے میں عام تاثر ہے کہ اس کے پاس خفیہ ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے، ایران کے یورینیم پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے تو انہوں نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران پر سفارتی اور اقتصادی دبا برقرار رکھنا ہوگا تاکہ یہ پیغام واضح ہو کہ ہم اسے ایٹمی بم بنانے کی کوششوں پر کسی طور برداشت نہیں کریں گے۔