وہاڑی ،ڈسٹرکٹ بار میں بائیو میٹرک تصدیق 18 سے 20 اگست تک جاری رہے گی، غیر تصدیق شدہ وکلاء ووٹ سے محروم رہیں گے

جمعرات 14 اگست 2025 17:25

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) پنجاب بار کونسل کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی میں بائیو میٹرک تصدیق کا عمل 18، 19 اور 20 اگست 2025 کو مکمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام معزز وکلاء کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں اپنا لائسنس اور شناختی کارڈ ہمراہ لا کر بائیو میٹرک تصدیق لازمی کروائیں۔ یہ عمل ایگزیکٹو ہال ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے وکلاء کو آئندہ ہونے والے بار انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے سینئر وکلاء خالد فاروق ایڈووکیٹ اور محمد سہیل بھٹی ایڈووکیٹ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ“بائیو میٹرک تصدیق سے نہ صرف جعلی وکلاء اور غیر متعلقہ افراد کی نشاندہی ممکن ہو گی بلکہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند ہو گا، اور اصل وکلاء کے ووٹ کی وقعت و طاقت میں اضافہ ہو گا۔” انہوں نے تمام وکلاء سے اپیل کی کہ وہ اس عمل کو سنجیدگی سے لیں اور مقررہ دنوں میں بائیو میٹرک تصدیق مکمل کروائیں تاکہ آئندہ انتخابات شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر ممکن ہو سکیں۔\378