سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ حسن علی بھٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ تنویر اشرف بھٹی نے سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب سرانجام دی۔اس موقع پر مسافروں اور شرکاء میں قومی پرچم تقسیم کیے گئے، کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔چیئرمین حسن علی بھٹی کہا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ نہ صرف شہر بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، اور ہم سب کا فرض ہے کہ آزادی کے اس دن کے عزم کو اپنے کردار، دیانت اور محنت سے پورا کریں۔