sیومِ آزادی پر لاہور میں ٹریفک چالان سے شہریوں کو استثنیٰ ڈ*600 وارڈنز ڈیوٹی پر، والدین بچوں کو ون وِیلنگ سے روکیں، ڈاکٹر اطہر وحید

جمعرات 14 اگست 2025 18:10

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)یومِ آزادی کے موقع پر لاہور میں شہریوں کو ٹریفک چالان سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے اعلان کیا کہ ٹریفک خلاف ورزی پر وارڈنز صرف وارننگ دیں گے۔ آزادی کا مطلب ہے کہ شہری قانون پر عمل کریں، والدین بچوں کو ون وِیلنگ سے روکیں اور ہلڑ بازی یا خواتین کو ہراساں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یومِ آزادی کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس کی آزادی سائیکل ریلی اور آبشار سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ سائیکل ریلی سی ٹی او لاہور کی قیادت میں لبرٹی چوک سے شروع ہوئی، جس میں ٹریفک پولیس افسران اور سی ایم ایل سائیکلنگ کلب کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آبشار سینٹر میں پرچم کشائی تقریب کے دوران ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز اور سول سوسائٹی ارکان کے ساتھ یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔