ض*یوم آزادی خیبرپختونخواجونیئر سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

‘پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)یوم آزادی خیبرپختونخوا جونیئر سکواش مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیر ہوگئے ، انڈر15 فائنل میں دانش سکندر نے گولڈ میڈل ، محمد فوادنے سلور میڈل اپنے نام کیا، ،انڈر 13 کیٹگری میں آرمان علی نے گولڈ اور فیمل کے اندر 15 میں ملیحہ شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ پختون یار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان ،چیئرمین صوبائی سکواش ایسوسی ایشن و سیکرٹری پبلک ہیلتھ داؤد خان،ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر،سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اللہ ،شفقت اللہ،وزیر خان اور ہیڈ کوچ و آرگنائزر منور زمان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،یوم آزادی کے پی جونیئر سکواش چیمپئن 2025 کے فائنل مقابلے گزشتہ روز قمر زمان سکواش کورٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئیجس کے نتائج کے مطابق انڈر 17 کیٹگری کے فائنل میں محمد علی خان نے محمد ریان بہادر کو تین صفر سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی اسی طرح انڈر 13 کے فائنل میں آرمان علی نے فہد خان کو 1-3 سے،انڈر 15 کیٹگری میں دانش سکندر نے محمد فؤاد خان کو 1-3 شکست سے دو چار کیا،خواتین کے انڈر 15 کیٹگری کا فائنل ملیحہ شاہ اور پرخہ احمد کے مابین کھیلا گیا جس میں ملیحہ شاہ نے 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی اختتامی تقریب کے دوران سکواش لیجنڈ قمر زمان نے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن ہر سال 24 مختلف ایونٹس منعقد کرتی ہے، جن میں سینئر، جونیئر اور خواتین کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، تاکہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہو اور وہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔