ًملک بھر کی طرح 78 واں یوم آزادی بلوچستان بھر میں انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 18:25

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح 78 واں یوم آزادی بلوچستان بھر میں انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا دن کے آغاز پر وفاقی دارالخلافہ میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی دی گئی نماز فجر میں ملک کی ترقی ، یکجہتی ، استحکام ، امن اور خوشحالی کیلئے خوشحالی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی تقریب منعقد ک گئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، سول اور اعلیٰ حکام چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹریز قائمقام آئی جی پولیس سعید وزیر سمیت دیگر قبائلی و سیاسی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی گئی اور مختلف تنظیموں ، صوبائی وزراء اور جماعتوں کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔