جنرل پوسٹ آفس میں یومِ آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) جنرل پوسٹ آفس سیالکوٹ میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر حناء سکندر، سینئر پوسٹ ماسٹر چوہدری سجاد احمد، منیجر ای پی رضوان قمر اور رضوان قمر اور سپروائزر، جی پی اوشاہ شاہد نور سمیت عملے کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حناء سکندر نے کہا کہ یومِ آزادی نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک سنہری دن ہے بلکہ یہ ہمیں اتحاد، قربانی اور محنت کی اہمیت بھی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تقریب کے اختتام پرملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔