سیکرٹری پی ایچ ای کا سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ

جمعرات 14 اگست 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی نے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر محمد ہاشم غلزئی نے کتابوں کا مطالعہ بھی کیا اور کتب بینی، لائبریریوں اور علم کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ جدید اور سہولیات سے آراستہ لائبریری گوادر کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ اب ان کے دروازے پر علم کا خزانہ موجود ہے۔

سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی کتاب دوستی اور علم دوستی کی کاوش کو بھرپور سراہا اور کہا کہ یہ گوادر کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس لائبریری کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ علمی سرمایہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی برقرار رہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای مومن بلوچ،اسسٹنٹ سعد کلیم ظفر،انجینئر کریم بلوچ اور انجینئر ساجد سختی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :