پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ نے قومی پرچم کشائی کی اور پولیس و لیویز فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ ، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ،کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ،ڈی ائی جی قلات رینج عبدالحمید ،ایس ایس پی شہزادہ عمر عباس بابر ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر بخش غلامانی ،ڈی ایس پی سٹی محمد زمان پندرانی ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن وڈیرا محمد صالح ،ایکس این سی این ڈبلیو بلڈنگ لیاقت زہری اور انجمن تاجران خضدارکے صدر حافظ حمید اللہ سمیت دیگر قبائلی عمائدین اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلیگ ہاؤسٹنگ کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا۔شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا جبکہ تقریب کو پھولوں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجاکر ایک دلکش منظر پیش کیا گیا۔اختتامی لمحات میں کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ ،کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ،ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور عہد کیا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔