وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

جمعہ 15 اگست 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیرنے ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا اور معصوم بچوں کے ساتھ محبت و خوشی سے بھرپور وقت گزارا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ پریس میڈیا ے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی نے نہ صرف بچوں کے خواب اور خواہشات سنی بلکہ ان میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیں، تاکہ ان کے چہروں پر خوشی اور آنکھوں میں چمک پیدا ہو۔

خیال رہے کہ یہ لمحات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حقیقی قیادت صرف تعلیمی میدان تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی محبت، امید اور حوصلہ بانٹنے کا نام بھی ہے۔ ایسے اقدامات ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھتے ہیں اور یاد دلاتے ہیں کہ ان ننھے پھولوں کو خوشیوں اور مواقع سے نوازنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :