مانسہرہ،طغیانی کے باعث سرن ویلی کو سیر و سیاحت کے لیے بند کر دیا گیا،کے پی ٹورازم اتھارٹی

جمعہ 15 اگست 2025 16:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایبٹ آباد۔ 15 اگست (اے پی پی)کے پی ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا،خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری سیاحوں کے لیے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے وجہ سے دریائے کنہار اور دریائے سرن میں طغیانی آ چکی ہے براہ کرم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے دریاؤں کے قریب جانے اور ملحقہ سڑکوں پر سفر کرنے یا جانے سے گریز کریں،طغیانی کی وجہ سے سرن ویلی کو سیر و سیاحت کے لیے بند کر دیا گیا ہے،لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :