سی ٹی ڈی کے دائرہ کار میں اضافہ ،قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے خدمات دے گی

جمعہ 15 اگست 2025 17:31

سی ٹی ڈی کے دائرہ کار میں اضافہ ،قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پنجاب حکومت نے سی ٹی ڈی کا دائرہ کار بڑھا دیا،کوہِ سلیمان اور راجن پور قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے سی ٹی ڈی خدمات دے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اب دہشتگردی اور بڑے جرائم پر سی ٹی ڈی کارروائی کرے گی،ماضی میں یہ علاقے بارڈر ملٹری پولیس اور لیویز کے زیرانتظام تھے۔قانونی توسیع سے سی ٹی ڈی کو مقدمات، تفتیش اور گرفتاری کا اختیار مل گیا۔وزیرِاعلی کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی۔یہ اقدام بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اٹھایا گیا۔اس اقدام کے بعد قبائلی تحصیلوں میں اب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ممکن ہو گا۔آئندہ اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔