پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

قومی ترانہ کی دھن پر سفیر پاکستان بلال حئی کی پرچم کشائی

kashif aziz bhutta کاشف عزیز بھٹہ جمعہ 15 اگست 2025 18:12

پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار ..
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) پاکستان کے 78ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سویڈش مہمانوں سمیت سویڈن بھر سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی  اور کشمیری مردو خواتین اور بچوں  کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز پاکستانی سکالر ناصر مدنی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے قومی ترانہ کی دھن پر سبز حلالی پرچم فضا میں بلند کیا تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض چوہدری کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے بیانات پڑھ کر سنائے گئے۔

تقریب سے پاکستانی نژاد سویڈش سیاستدان سٹاک ہوم کی کاؤنٹی سولنا کی میئر سارہ ککا سلام نے خطاب کیا اور جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی سارہ ککا سلام نے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ وہ پاکستانی ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے سویڈش مہمان سٹاک ہوم کی کاؤنٹی ہودنگے کی مئیر آنی اسلندنے خطاب میں سویڈن میں رہنے والے پاکستانی ڈائسفورا کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈایسفورا سویڈن میں ایک اچھی شناخت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

سفیر پاکستان بلال حئی نے اپنے خطاب میں  یومِ آزادی اور معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سویڈن  میں پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان اور سویڈن  کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا فعال کردار جاری رکھیں۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ تقریب میں  ہالندا ایکومینیا چرچ کے پاسٹر بوآز کامران اور انکی ٹیم جبکہ چھوٹے بچوں کی جانب سے قومی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں ۔تقریب میں پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان بلال حئی و بیگم بلال حئی  نے مہمانوں کو پھول جبکہ بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔