Live Updates

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح سوا 2 فیصد سے تک پہنچ گئی

رواں ہفتے کے دوران آٹا، چکن، ٹماٹر، انڈے، پیاز، لہسن، گڑ، دال ماش سمیت متعدد اشیاء مہنگی ہو گئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اگست 2025 18:58

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح سوا 2 فیصد سے تک پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح سوا 2 فیصد سے تک پہنچ گئی، رواں ہفتے کے دوران آٹا، چکن، ٹماٹر، انڈے، پیاز، لہسن، گڑ، دال ماش سمیت متعدد اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی رفتار کی شرح میں پھر سے مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا ہےاور ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی رفتار کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریارت کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی مہنگی ہوئی جبکہ کیلے، آلو، دال چنا، مونگ، مسور، گھی، نمک، چاول، ایل پی جی سستی ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی کلو، چکن 19 روپے 67 پیسے، انڈے فی درجن 6 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران چینی فی کلو 52 پیسے تک مہنگی ہوگئی، گزشتہ ہفتے کے دوران گندم کا آٹا 21 روپے 18 پیسے فی تھیلا مہنگا ہوا، حالیہ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن تقریباً 4 روپے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران آلو ایک روپے 37 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 10 روپے 39 پیسے سستا ہوا۔ اسی طرح دال مسور، چنے، چاول اور نمک بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جبکہ تازہ دودھ، دہی، سگریٹ، بریڈ سمیت 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.31فیصداضافے کے ساتھ 2.22فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.33 فیصداضافے کے ساتھ2.99فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.31 فیصداضافے کے ساتھ2.47فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.33فیصد اضافے کے ساتھ2.15فیصد رہی۔ مزید بتایا گیا کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.31 فیصدکمی کے ساتھ 1.46فیصد رہی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات